Waters of Life

Biblical Studies in Multiple Languages

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- John - 130 (The witness of John and his gospel)

This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حِصّہ چہارم : نُور تاریکی پرچمکتا ہے (یُوحنّا ۱۸: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

ب : یسُوع کا مرُدوں میں سے جی اُٹھنا اور لوگوں پر ظاہر ہونا (یُوحنّا ۲۰: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

۔۵ : یسُوع کا جھیل کے کنارے ظاہر ہونا (یُوحنّا ۲۱: ۱۔۲۵)٠

د : یُوحنّا کی گواہی اور اُن کی اِنجیل ( یُوحنّا ۲۱: ۲۴۔۲۵)٠


یُوحنّا ۲۱: ۲۴
۔۲۴ یہ وہی شاگرد ہے جو اِن باتوں کی گواہی دیتا ہے اور جس نے اِن کو لکھا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اس کی گواہی سچّی ہے۔

یہاں ہم چار اہم سچّائیاں پاتے ہیں۔

جب ان کے اِنجیل کی اشاعت ہُوئی تب مبشِّریُوحنّا زندہ تھے اوریونانی زبان بولنے والی کلیسیاؤں میں مشہور تھے۔بپتسمہ دینے والے یُوحنّا کے زمانہ سے یسُوع کے آسمان پر صعود فرمانے تک وہ آپ کے شاگرد رہے۔

وہ یسُوع مسیح کے چشم دید گواہ تھے۔ انہوں نے مسیح کے کلام کو سُنا اور تحریر کیا اور اسی طرح آپ کے معجزات کو بھی قلمبند کیا۔کلیسیا کے کسی رُکن نے یہ اِنجیل تحریر نہ کی بلکہ یُوحنّا نے خود، ایک محبوب شاگرد کے طور پر اسے تحریر کیا۔

ممکن ہے اُنہیں یونانی زبان پر مہارت حاصل نہ تھی لہٰذا انہوں نے اپنے بلند پایہ خیالات خود اپنے پیرو سے املا کے ذریعہ لکھوائے، جو خود خداداد قابلیت رکھنے والاغیر زبانوں کا عالم تھا۔اس اِنجیل کے معانی بالکل صاف ہیں اور سبھی سچّائیاں غیر تبدیل شدہ ہیں۔جن لوگوں نے اس اِنجیل کو شائع کیا وہ ایک آواز ہو کر تسلیم کرتے ہیں کہ یُوحنّا کی گواہی ہر لحاظ سے قابل یقین ہے۔یہ اقرار ضروری تھا کیونکہ یُوحنّا کی اِنجیل کا مضمون دوسری تین اناجیل سے الگ تھا۔ہمیں خوشی ہے کہ یسُوع کے محبوب شاگرد کی طرف سے تحریر شدہ یہ انوکھی اِنجیل ہمارے خزانوں کا ایک نایاب حصّہ بن گئی ہے۔

جن لوگوں نے اس اِنجیل کو شائع کیا انہوں نے اتفاق رائے سے مسیح کی اصلیت کا خود اپنی زندگیوں میں اظہار کیا تھا اور آپ کے نام پر ایمان لاکر خدا کے فرزند بننے کا اختیار پایا تھا۔ان پر پاک رُوح نازل ہُوا تھا جس نے ان میں قیام کیا تھا اور اُنہیں بدروحوں کی شناخت کرنے کی توفیق بخشی تھی۔انہوں نے سچّائی کا جھوٹ اور مبالغہ سے فرق جانا اور اطمئنان کی رُوح کا تجربہ حاصل کیا جس نے انہیں تمام سچّائی تک پہنچنے میں مدد کی۔

یُوحنّا ۲۱: ۲۵
۔۲۵ اور بھی بہت ے کام ہیں جو یسُوع نے کیے۔اگر وہ جُدا جُدا لکھے جاتے تو میں سمجھتا ہُوں کہ جو کتابیں لکھی جاتیں اُن کے لیے دنیا میں گنجایش نہ ہوتی۔

بعض لوگوں کے لیے چار اناجیل کی موجودگی سنگِ راہ بن گئی ہے اگر ہم ان میں پَولُس رسول کے خطوط بھی شامل کریں (جنہیں اُنہوں نے اِنجیل ہی قرار دیا تھا)، تب تو ہمارے پاس پانچ اناجیل ہو جاتی ہیں۔دراصل ہر حقیقی مسیحی کی زندگی بھی خود ایک انجیل ہی ہوتی ہے۔یُوحنّا کی اِنجیل کا مُصنِّف اقرار کرتا ہے کہ اس نے یسُوع کے کئی اقوال اور اعمال کا تذکرہ آپ کے شاگردوں سے سُنا تھا لیکن وہ ان سب کو اکٹھا نہ کر سکا۔یسُوع میں خدا کی معموری پائی جاتی ہے۔آج بھی آپ اپنی کلیسیا میں قیام کرتے ہیں اور جیسے جیسے وہ آپ کے نقشِ قدم پر چلتی رہتی ہے، اس کی رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔اگر ہم یسُوع کے مرُدوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد سے ہمارے زمانہ تک کے تمام کارنامے تحریر کرتے تو دنیا میں موجود سبھی کتابیں اور جلدیں ناکافی ہوتیں۔اگر مسیحی، نوعِ انساں کی تاریخ میں مسیح نے کیے ہُوئے پُر محبّت کارناموں کی اونچائی، چوڑائی،گہرائی اور لمبائی ذہن نشین کرنا چاہیں تو ابد تک اس مشق کو پورا نہ کر سکیں گے۔

ہمارے زندہ خداوند نئے عہدنامہ میں آپ کےمندرج کلام کے مطابق عمل کرتے ہیں،ہم خود کو مبارک سمجھتے ہیں کیونکہ ہم آپ کی آواز سُنتے ہیں، آپ کے خیالات کو سمجھ پاتے ہیں اور آپ کے بلاوے کی پیروی کرتے ہیں۔یُوحنّا نے یسُوع مسیح کی محبّت کا نقشہ کھینچا ہے تاکہ سب اقرار کریں کہ” ہم نے اس میں باپ کے اکلوتے بیٹے کا سا جلال دیکھا جو فضل اور سچّائی سے معمور تھا۔ اور اس کی معموری میں سےفضل پر فضل پایا “ (یُوحنّا ۱: ۱۴، ۱۶)۔

دعا: اے خداوند یسُوع! ہم آپ کا شکر بجا لاتے ہیں کیونکہ آپ نے اپنے خادم یُوحنّا کو توفیق دی کہ وہ آپ کی محبّت کی اِنجیل تحریر کریں۔اُن کے لفظوں میں آپ ہم سے بات کرتے ہیں۔ ہم آپ کےرحم و کرم، آپ کے اقوال و اعمال، زندگی، مَوت اور دوبارہ جی اُٹھنے کے لیے شکرگزار ہیں اور اس لیے بھی کہ آپ نے آسمانی باپ کو ہم پر ظاہر کیا، ہمارے گناہ معاف فرمائے اور اپنی رُوح کے ذریعہ ہمیں نئی زندگی عنایت کی۔

سوال ۱۳۴۔ اسجن لوگوں نے یُوحنّا کی اِنجیل کو جاری کیا اُنہوں نے کس بات کی گواہی دی؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on May 29, 2012, at 10:47 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)